آئی ایف اے نے اسلام آباد اے ڈویژن فٹ بال لیگ کیلئے انتظامیہ کمیٹی کا اعلان کر دیا

جمعرات 17 نومبر 2016 11:22

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن (آئی ایف اے ) نے اسلام آباد اے ڈویژن فٹ بال لیگ کیلئے انتظامیہ کمیٹی کا اعلان کر دیا، محمد الیاس کمیٹی کے سربراہ ہونگے جبکہ دیگر ممبران میں سید ذاکر حسین نقوی، چوہدری زاہد محمود، شاہد صدیق اور سید شرافت حسین بخاری ہونگے، اسلام آباد اے ڈویژن فٹ بال لیگ (کل) ہفتہ سے شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

لیگ میں اسلام آباد کی بہترین 20 ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میںمہران کلب، غوری کلب، پاک سپورٹنگ کلب، ایورگرین کلب، ینگسٹر کلب، گروپ بی میں فالکن کلب، اکبر کلب، راوی کلب، فیڈرل کلب اور پونا کلب، گروپ سی میں اسلام آباد اکیڈمی کلب، الفیصل کلب، گنگال کلب، روور کلب، اسلام آباد کلب جبکہ گروپ ڈی میں ہما کلب، سی ڈی اے کلب، قائداعظم کلب، رمنا کلب اور القائم کلب شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر گروپ سے دو، دو ٹیموں کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ لیگ پی ایف ایف رولز کے مطابق کھیلی جائے گی۔ لیگ کے ہر ہفتہ اور اتوار کو دو، دو میچز ٹی اینڈ ٹی گرائونڈ جی ایٹ فور اور پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہونگے۔