ہوائی فائرنگ سے جانی نقصان ہونے پرقتل کامقدمہ درج کرینگے،ایس ایس پی آپریشنز پشاور

جمعرات 17 نومبر 2016 11:34

پشاور۔17نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان نے کہا ہے کہ ہوائی فائرنگ ایک ناسور ہے، اگر ہوائی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان ہوا تو ان کے خلاف دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کریں گے۔ انہوں نے یہ بات تھانہ ریگی میں علاقے کے معزیزین مشران اور عوامی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ایس پی رورل فرقان بلال اور ایس ایچ او آصف علی موجود تھے۔

تقریب میں علاقے کے منتخب نمائندوں ناظمین کونسلران معزیزین ناظم تجمل حسین ناظم نصیر خان چیرمین اخترعلی نے ناظم وحید ،ناظم غلام نبی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی تاریخ قربانیوں سے بھری ہوئی ہے، دہشت گردی اور دیگر جرائم کے خاتمے کیلئے علاقے کے عوام پولیس کے ساتھ پہلے سے زیادہ تعاون کرینگے۔

(جاری ہے)

معزیزین نے پولیس کی بہتر ی کے حوالے سے تجاویز ات اور آراء بھی پیش کیں۔

اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس والے عوام کے خادم ہیں عوام کے تعاون کی بدولت علاقے سے ہوائی فائرنگ جسے ناسور ،منشیات کی روک تھا م ،لوڈ سپیکر ایکٹ ،غیر قانونی کرایہ داروں کی رجسٹریشن کرکے یہ قومی فریضہ پورا کرینگے۔ سجاد خان نے کہا کہ علاقے میں جرائم پیشہ افراد کیلئے کو ئی جگہ نہیں اور ان کے ساتھ سختی سے نمٹاجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ علاقے کے معزیزین چھوٹے موٹے تنازعات کے خاتمے کیلئے پبلک لیزان کمیٹی پولیس فورم کا پلیٹ فارم استعمال کریں اور علاقے کے چھوٹے موٹے عداوتیں اور دشمنیاں ختم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کریں تاکہ معاشرے میں چھوٹے موٹے جرائم کی بینچ کنی ہو سکے ۔انہوں نے پولیس اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ سائلین کو تھانے میں عزت دیں ۔

متعلقہ عنوان :