جماعت پنجم کے جائزہ امتحان پر نجی سکولوں کے تحفظات کے حوالے سے کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ

جمعرات 17 نومبر 2016 11:34

پشاور۔17نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء)خیبرپختونخوا حکومت نے جماعت پنجم کے طلبہ کیلئے تعلیمی بورڈوں کے زیر اہتمام جائزہ امتحان پرنجی سکولوں کے تحفظات پرغور کیلئے کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے سربراہ سیکرٹری تعلیم ہونگے جبکہ آٹھوں تعلیمی بورڈ کے چیئرمین اور نجی سکولوں کی تنظیموں کے نمائندے بھی کمیٹی کا حصہ ہونگے۔ صوبائی وزیر ابتدائی وثانونی تعلیم محمدعاطف سے نججی سکولوں کی تنظیموں کے نمائندوں انس تکریم‘ ناصر قصوری‘ فضل الله اور کواجہ یاور نصیر نے ملاقات کی۔ اس موقع پر مختلف ڈونرز کے نمائندے اور محکمہ تعلیم کے آفیسرز بھی موجود تھے۔ وفد نے وزیر تعلیم کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔