پشاور یونیورسٹی ملازمین کیلئے عمرہ قرعہ اندازی

جمعرات 17 نومبر 2016 11:35

پشاور۔17نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) پشاور یونیورسٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن کلاس تھری کی عمرہ قرعہ اندازی کانووکیشن ہال میں منعقد ہوئی جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ایم رسول جان نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے ایسوسی ایشن کی صدر نصرمان الله اور جنرل سیکرٹری مذکر شاہ خلیل کے ہمراہ قرعہ نکالا جس میں زاہد الرحمان ‘گل رحیم‘ سید رحیم‘ شکیلہ بیگم ‘اسرار محمد اور کفایت الله کے نام بطور خوش نصیب نکل آئے‘یہ ملازمین ایسوسی ایشن کے فنڈسے عمرہ کیلئے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :