ائیر انڈیا کی پرواز میں دئے گئے کھانے سے کاکروچ برآمد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 نومبر 2016 11:37

ائیر انڈیا کی پرواز میں دئے گئے کھانے سے کاکروچ برآمد

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17نومبر 2016ء) : ائیر انڈیا کی ایک پرواز میں دئے گئے کھانے میں سے کاکروچ برآمد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ائیر انڈیا کی شکاگو جانے والی پرواز میں ایک مسافر کے کھانے سے کاکروچ برآمد ہوا۔ مسافر نے فوری طور پر ائیر لائن سے مطالبہ کیا کہ وہ اس واقعہ کی تحقیقات کروائیں۔ اس واقعہ کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے ائیر لائن نے متعلقہ کیٹرر سے بھی رابطہ کر کے جواب طلب کیا ہے۔

(جاری ہے)

مسافر نے اپنے کھانے میں مردہ کاکروچ کی تصویر کو سوشل میڈیا پر بھی اپ لوڈ کیا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ائیر انڈیا کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ ائیر انڈیا ائیرلائن نے بعد ازاں مسافر سے اس واقعہ پر معذرت بھی طلب کی۔ ائیر انڈیا حکام کا کہنا تھا کہ ائیر لائن نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا ہے اور کیٹرر کو نوٹس بھی جاری کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :