محکمہ سوشل ویلفیئر کے تعاون سے طالبات کے بہتر مستقبل کی منصوبہ بندی کے موضوع پر دوروزہ ورکشاپ اختتام پذیر

جمعرات 17 نومبر 2016 11:48

چارسدہ۔17نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء)محکمہ سوشل ویلفیئر کے تعاون سے جنڈر ریفارم ایکشن پلان کے تحت طالبات کے بہتر مستقبل کے حوالے سے منصوبہ بندی کے موضوع پر دوروزہ ورکشاپ اختتام پذیر ہو گیا ۔ ورکشاپ میں طالبات کو ذہنی لگائو کے مطابق کورس کے انتخاب پر تربیت دی گئی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ سوشل ویلفیئر کے تعاون سے جنڈر ریفارم ایکشن پلان کے تحت گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تاجو بی بی چارسدہ میں دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔

پروگرام کے پراجیکٹ ڈائریکٹر غلام فرید مروت نے ورکشاپ کے خدو خال اور اہمیت اجاگر کر تے ہوئے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر کے تعاون سے صوبے کے مختلف اضلاع میں ڈگری کالجوں کی سطح پر طالبات کے لئے منفرد نوعیت کا یہ پرو گرام شروع کیا گیا ہے جس میں طالبات کو تعلیمی میدان میں بہتر مستقبل بنانے کے لئے اپنے مرضی کے کور سسز کا انتخاب کرنے کے حوالے سے تربیت دی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ضلع پشاور کے مختلف گرلز کالجوںمیں طالبات کیلئے اس قسم کی ورکشاپس منعقد کی گئی ہیں جس کے بعد صوبے کے دیگر اضلا ع میں بھی طالبات کے لئے ورکشاپوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ورکشاپ میں طالبات کو کیریئر کونسلنگ کے موضع پر بھی تربیت دی جا تی ہے ۔ انہوں نے ورکشاپ کی اہمیت کا ذکر کر تے ہوئے کہا کہ زیادہ تر والدین اپنے بچوں پر کورس کے انتخاب کے حوالے سے دبائو ڈالتے ہیں جس کی وجہ سے زیادہ تر بچیاں والدین کی مرضی پر کورس کا انتخاب کرتی ہیںاور والدین کی مرضی کے کورس سے ذہنی لگائو نہ ہونے کی وجہ سے طالبات ناکام ہو جا تی ہیں۔