فرانسیسی مصورکلاڈ مونٹ کی پینٹنگ ریکارڈ 81.4 ملین ڈالر میں نیلام
جمعرات 17 نومبر 2016 11:56
نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) معروف فرانسیسی مصور کلاڈ مونٹ کی پینٹنگ ریکارڈ 81.4 ملین ڈالر میں نیلام ہو گئی۔
(جاری ہے)
اس پینٹنگ کی نیلامی کے متوقع تخمینہ 45 ملین ڈالر کا لگایا گیا تھا تاہم نیویارک میں کرسٹی ہائوس کی نیلامی میں پینٹنگ جس کا عنوان’’چکی‘‘ہے ریکارڈ 81.4 ملین ڈالر میں خرید لی گئی اس سے قبل اس سال جون میں ان کی پینٹنگ ’’واٹر للی ‘‘80.4 ملین ڈالر میں نیلام ہوئی تھی۔کرسٹی کے مطابق آکشن صرف پندرہ منٹ رہا جس دوران اس تصویر جس کو 1890 میں مونٹ نے موسم سرما میں نورمنڈی میں واقع اپنے گھر کی کھڑکی سے باہر دیکھتے ہوئے بنایا تھاکے لئے دو بڑی بولیاں لگی۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسرائیل کا شام پرراکٹ حملہ،معمولی نقصان کی اطلاع
-
ساحل پرگم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
-
بھیڑوں میں آپس کی لڑائی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف
-
چینی سائنسدانوں نے پھول سے خوبصورت ہیرا بنا لیا
-
چین، 41 ویں وائی فانگ بین الاقوامی پتنگ میلے کا آغاز، آسمان رنگین پتنگوں سے بھر گیا
-
امریکہ میں فائرنگ، 5 طلبا زخمی، ملزم فرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.