ترک صدر کی وزیراعظم ہائوس آمد ، وزیر اعظم نے مرکزی دروازے پر مہمان کا استقبال کیا

پاک فوج کے چاق و چوبند دستے کی سلامی، ترک صدر کا گارڈ آف آنر کا معائنہ، کابینہ کے ارکان کا تعارف کرایا گیا

جمعرات 17 نومبر 2016 12:12

ترک صدر کی وزیراعظم ہائوس آمد ، وزیر اعظم نے مرکزی دروازے پر  مہمان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) ترک صدر رجب طیب اردگان کی وزیراعظم ہائوس آمد پر وزیراعظم نواز شریف نے مرکزی دروازے پر معزز مہمان کا استقبال کیا جس کے بعد ترک صدر کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ رجب طیب اردگان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے اپنی کابینہ کے ارکان کا تعارف ترک صدر سے کرایا جبکہ ترک صدر نے اپنے وفد کا تعارف وزیراعظم نواز شریف سے کرایا۔

متعلقہ عنوان :