کراچی،پولیس مقابلے میں سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث 2 ملزم ہلاک

جمعرات 17 نومبر 2016 12:12

کراچی،پولیس مقابلے میں سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث 2 ملزم ہلاک
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) کراچی کی پی آئی بی کرنال بستی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران گینگ وار منشیات فروش درویش گروپ کے دو کارندے مارے گئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزموں کی شناخت عدنان لقوا اور زیا پٹھان کے ناموں سے کرلی گئی ہے۔ ہلاک ملزمان پولیس رینجرز پر حملوں اور مخالف گروپ کے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

ہلاک ملزموں کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلی گئی ہیں۔ ڈاکس میں پولیس چھاپے کے دوران رضویہ تھانے کے ایس آئی یو بندل شاہ بخاری اور محمد بوٹا کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان نے فشریز کے تاجر کو اغوا کر کے تاوان وصول کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے پولیس افسر سمیت 2 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ دوسری جانب لیاری بغدادی میں پولیس نے کارروائی کر کے دو اسٹریٹ کریمنلز کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

متعلقہ عنوان :