پاکستان سمیت دنیا بھر میں طلبہ کا عالمی دن منایا گیا

جمعرات 17 نومبر 2016 12:12

پاکستان سمیت دنیا بھر میں طلبہ کا عالمی دن  منایا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں طلبہ کا عالمی دن جمعرات کو منایا گیا جس کے تحت دنیا بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ چیکو سلوواکیہ پر جرمنی کے قبضے کے خلاف 17 نومبر انیس سو انتالیس کو دارالحکومت پراگ کی سڑکوں پر مزاحمت کرنے والے طلبا کی یاد میں 17 نومبر کو طلبہ کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

لندن میں انٹر نیشنل اسٹوڈنٹس کونسل نے 17 نومبر انیس سو اکتالیس کو طلبہ کا عالمی دن منانے کا اعلان کیا اور یہ اعلان بعد میں انٹرنیشنل یونین آف اسٹوڈنٹس کے قیام کانقطہ آغاز بن گیا۔ طلبہ کے عالمی دن پر دنیا بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ خصوصاً تعلیمی اداروں میں پروگرامز ہوتے ہیں جن میں جرمنی کے خلاف مزاحمت کرنے والے چیکوسلوواکیہ کے طلبہ کی جدوجہد پر روشنی ڈالی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :