تیونس میں دہشت گردی کی خطرناک سازش ناکام

جمعرات 17 نومبر 2016 12:14

تیونسیا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) تیونس کی پولیس نے ملک میں دہشت گردی اور تخریب کاری کی ایک بڑی سازش ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ اس کی منصوبہ بندی کے الزام میں دہشت گردوں کا ایک گروپ پکڑا گیا ہے جواہم سیاسی اور صحافی رہنماؤں کو قاتلانہ حملوں کو نشانہ بنانے اور دارالحکومت کے ایک تجارتی مرکز میں دھماکوں کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق 16نومبر کو جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے 19 سے 25 سال کی عمر کے تین مردوں اور ایک خاتون کو حراست میں لیا ہے۔ یہ چاروں تیونس ہی کے شہری ہیں اور دارالحکومت تیونسیہ میں قیام پذیر تھے۔پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار کیے گئے چاروں دہشت فیس بک کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطے میں تھے اور وہ انٹرنیٹ پر بم تیار کرنے کے طریقے تلاش کرتے پائے گئے ہیں۔