امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج سے خوش ہیں نہ دکھی، ٹرمپ کے آنے کے بعد ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کو تیار ہیں، خامنہ ای

جمعرات 17 نومبر 2016 12:14

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا میں ری پبلیکن پارٹی کے حمایت یافتہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ اس لیے ایران ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کیبعد ہرطرح کے حالات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ ایران نہ تو موجودہ امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج سے خوش ہے نہ دکھی۔

العربیہ ٹی وی کے مطابق اپنے ایک بیان میں سپریم لیڈر نے امریکا کی دو بڑی سیاسی جماعتوں ری پبلیکن اور ڈیموکریٹس کو ایران کے لیے’’شر‘‘ کی قوتیں قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جب سے ایران میں اسلامی انقلاب برپا ہوا امریکا کی ان دونوں بڑی سیاسی جماعتوں نے تہران کو زک پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔

متعلقہ عنوان :