27سالہ خاتون دنیا کےتمام ممالک کا سفر کرنے والی پہلی خاتون بننے والی ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 17 نومبر 2016 12:07

27سالہ خاتون دنیا کےتمام ممالک کا سفر کرنے والی پہلی خاتون بننے والی ..

اگر کسی نے دنیا کے 50ممالک سفر کیا ہے تو ہم کافی متاثر ہوتے ہیں ، اگر کسی نے 100 ممالک کا سفر کیا ہو تو ہم اس کی سیاحت اور تجربے کے دل سے معترف ہوجاتے ہیں تاہم ایک 27سالہ امریکی خاتون دنیا کے تمام ممالک کا سفر کرنے والی پہلی خاتون بننے والی ہے۔ جلدہی اس کے پاس دنیا کے تمام ممالک کا سفری ثبوتوں کے ساتھ سفرکرنے ، کم عمر ترین امریکی اور سیارہ زمین کے تمام ممالک کا تیز ترین مسافر ہونے کا اعزاز بھی ہوگا۔

(جاری ہے)


کاسانڈرا ڈی پیکول کا تعلق کنیکٹیکٹ، امریکا سے ہے۔ وہ جولائی 2015 سے اب تک 181 مالک کا سفر کر چکی ہے جبکہ اسے 40 دنوں میں 15 مزید ممالک کا سفر کرنا ہے، جس کے بعد وہ دنیا کے تمام خود مختار ممالک(جمع 11 اضافی ممالک) کا سفر کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا لے گی۔اس کے سفر کو ایکسپیڈیشن 196 (Expedition196) کا نام دیا گیا ہے۔ وہ انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار پیس تھرو ٹورازم کی طرف امن کی سفیر کے طور پر سفر کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :