مقبوضہ کشمیر ، مشترکہ حریت قیادت نے احتجاجی کیلنڈر میں24نومبر تک توسیع کردی، جمعہ کوضلعی ہیڈ کوارٹرروں کی طرف مار چ کی اپیل ، 131دن بعدطویل احتجاجی پروگرام میں ڈھیل کا اعلان

جمعرات 17 نومبر 2016 12:14

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی اور دیگر حریت رہنمائوں میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے وادی کشمیر میں جاری انتفادہ کے دوران بے گناہ شہریوں کے قتل عام کیخلاف احتجاجی کیلنڈر میں 24نومبر تک توسیع کردی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مشترکہ حریت قیادت نے سرینگر میں جاری ایک بیان میںجمعہ کو ضلعی ہیڈ کواٹروں کی طرف مارچ کی کال دی ہے۔

حریت رہنمائوں نے وادی کے تمام اضلاع میں متعلقہ ضلعی ہیڈ کواٹروں کی طرف صبح9بجے سے مارچ کرنے کی کال دی ہے اور لوگوں سے کہاہے کہ وہ نماز جمعہ کے بعد متفقہ طور پر طے کئے گئے مقامات پر آزادی کنونشن منعقد کریں۔

(جاری ہے)

حریت قیادت نے 133دن بعدطویل احتجاجی ہڑتال میں دو دن کا وقفہ دینے کا فیصلہ کیا ہی19اور 20نومبر بروز ہفتہ اور اتوار کو ہڑتال میں چھوٹ دینے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔

8جولائی کو بھارتی فورسز کی طرف سے اسلام آباد کے علاقے کوکرناگ میں حزب المجاہدین کے مجاہدکمانڈر برہان وانی کے قتل کے بعد سے مسلسل مقبوضہ علاقے میں ہڑتال جاری ہے۔ ٹرانسپورٹروں کی مشکلات کومدنظر رکھتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ دونوں روز پبلک ٹرانسپورٹ کا زیادہ استعمال کریں تاکہ سماجی اور قومی ذمہ داریوں کو پورا کیا جاسکے۔

21نومبربروز پیر کو بھی تمام ضلعی ہیڈ کواٹروں پر جمع ہونے کی اپیل کی گئی ہے۔22نومبربروز منگل کو یوم خواتین منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔خواتین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے علاقائی چوکوں،سڑکوں اور نزدیکی میدانوں پر قبضہ کر کے احتجاج کریں اور اس دوران اپنے ہاتھوں میں پلے کارڑ اوربینرز اٹھائیں جن پر آزادی کے حق میں نعرے اور پیغامات درج ہوں ۔

23نومبر بروز بدھ کو کپواڑہ سے،ماور قلم آباد،بارہمولہ سے ناروائو،بانڈی پورہ سے نوگام،بڈگام سے سرسیار،گاندربل سے ددر ہامہ،بیہامہ،سرینگر سے بٹہ مالو،پلوامہ سے کرائم آباد،شوپیاں سے کانجی اولر،کولگام سے ریڈونی اور اسلام آباد سے برنگ کی طرف مارچ کی کال دی گئی ہے۔احتجاجی کلینڈر میں نماز ظہر کے بعد متفقہ طور پر طے کئے گئے مقامات پر آزادی اجتماعات منعقد کرنے کی بھی اپیل کی گئی ہے ۔24نومبر بروز جمعرات ا یک روزہ آزادی کنونشن منعقد کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔ کنٹرول لائن کی طرف مارچ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر کنٹرول کے قریبی علاقوں میں صبح11بجے سے شام 4بجے تک آزادی کنونشوں کے انعقاد کی کال دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :