گلوکار اے نیئر کا ماہانہ وظیفہ ان کی بیوہ کے نام منتقل کیا جائے

حکومت سے سینئر اداکار مسعود اختر اور گلوکار سجاد طافو کا مطالبہ ، فنکار سوسائٹی امدادی شو کرائے گی

جمعرات 17 نومبر 2016 12:39

گلوکار اے نیئر کا ماہانہ وظیفہ ان کی بیوہ کے نام منتقل کیا جائے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) سینئر اداکار مسعود اختر اور گلوکار سجاد طافو نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے جاری مرحوم گلوکار اے نیئر کا ماہانہ وظیفہ ان کی بیوہ کے نام منتقل کیا جائے جو شوہر کی وفات کے بعد بے وسیلہ ہو گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اے نیئر ساری زندگی فن و آرٹ کی آبیاری کرتے رہے، انہوں نے سینکڑوں فلموں کے گیت گائے ۔ مرحوم تین بیٹیوں اور ایک بیٹے کے باپ تھے ، اکلوتے جواں سالہ بیٹے کی موت ان کی زندگی کا روگ بن گئی ۔ مسعود اختر نے اے نیئر کے اہل خانہ کی امداد کے لئے فنکار سوسائٹی کی طرف سے امدادی شو کرانے کا بھی اعلان کیا ہے ۔