آفرین پری نے پشتو فلم ’’سوداگر ‘‘کا آئٹم سونگ مکمل کروادیا

جمعرات 17 نومبر 2016 12:39

آفرین پری نے پشتو فلم ’’سوداگر ‘‘کا آئٹم سونگ مکمل کروادیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) اسٹیج اور فلموں کی خوبرو اداکارہ آفرین پری نے اپنی پشتو فلم ’’سوداگر ‘‘کا آئٹم سونگ مکمل کروادیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مقامی سٹوڈیو میں آفرین پری نے مسلسل دو روز کام کر کے خود پر پکچرائز کیے جانے والا آئٹم سونگ مکمل کروایا۔ آفرین پری فلم ’’سوداگر ‘‘میں مرکزی کردار اداکریں گی جبکہ دیگر کاسٹ میں ارباز خان ، آصف خان ، جہانگیر خان جانی اور شاہد خان سمیت دیگر شامل ہیں ۔ فلم کی ہدایتکاری کے فرائض شاہد عثمان سرانجام دے رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :