پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیمیں پانچویں اور آخری ون ڈے میں پرسوں مدمقابل ہوں گی، میزبان ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 4-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل

جمعرات 17 نومبر 2016 12:39

نیلسن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) نیوزی لینڈ اور پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ جمعرات کو نیلسن میں کھیلا جائے گا، میزبان ٹیم کو سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ ویمن نے پہلے ون ڈے میں پاکستان ویمن کو 8 وکٹوں، دوسرے ون ڈے میں 60 رنز، تیسرے ون ڈے میں 8 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ چوتھے ایک روزہ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے 19 نومبر کو کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ 21 نومبر کو شیڈول ہے۔

متعلقہ عنوان :