لیونل میسی نے ساتھی فٹبالر کو ’چرسی‘ قرار دینے پر میڈیا کا بائیکاٹ کردیا

لیویزی کے خلاف الزامات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں ،ْ لیونل میسی

جمعرات 17 نومبر 2016 12:40

سان جوآن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے ساتھی فٹبالر ایز کوئیل لیویزی کو ’چرسی‘ قرار دینے پر میڈیا کا بائیکاٹ کردیا۔

(جاری ہے)

کولمبیا پر 0-3 سے کامیابی کے بعد میسی نے پورے اسکواڈ کے سامنے کھڑے ہو کر اعلان کیا کہ اس تنازع کے بعد وہ یا ان کے ساتھی کھلاڑی میڈیا سے بات کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے فیصلے کی وجہ آپ جانتے ہیں ،ْبہت زیادہ الزامات عائد کیے جاتے ہیں، کوئی احترام نہیں ہوتا، لیویزی کے خلاف الزامات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔یاد رہے کہ بعض میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ لیویزی ارجنٹائنی ٹریننگ سیشن کے دوران چرس پیتے ہوئے پائے گئے ہیں۔