جنوبی افریقہ کے ہاتھوں سیریز میں شکست اور مسلسل پانچ ٹیسٹ میچز ہارنے پر آسٹریلوی میڈیا ملکی کرکٹ ٹیم پر پھٹ پڑا

کینگروز اپنے ہی ملک میں اجنبی لگ رہے ہیں، کرکٹ بورڈ اور ٹیم میں بڑے پیمانے پر چھانٹی ہونی چاہیے ،ْمیڈیا کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو کے طور پر خدمات انجام دینے والے جیمز سدرلینڈ نے مستعفی ہونے سے انکار

جمعرات 17 نومبر 2016 12:43

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) جنوبی افریقہ کے ہاتھوں سیریز میں شکست اور مسلسل پانچ ٹیسٹ میچز ہارنے پر آسٹریلوی میڈیا ملکی کرکٹ ٹیم پر پھٹ پڑا اور کہا ہے کہ کینگروز اپنے ہی ملک میں اجنبی لگ رہے ہیں، کرکٹ بورڈ اور ٹیم میں بڑے پیمانے پر چھانٹی ہونی چاہیے۔خیال رہے کہ دورہ سری لنکا سے قبل آسٹریلین ٹیسٹ ٹیم عالمی رینکنگ میں نمبر ایک تھی تاہم پہلے اسے سری لنکا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا اور اب جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں بھی اسے تین صفر کی شکست کا خطرہ ہے۔

آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری تین ٹیسٹ میچوں کی سریز میں آسٹریلیا کو پہلے ہی ابتدائی دو ٹیسٹ میچوں میں شکست ہو چکی ہے ،ْپرتھ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں اسے 177 رنز ،ْ ہوبارٹ میں آسٹریلیا کو ایک اننگز اور 80 رنز سے شکست ہوئی۔

(جاری ہے)

راڈ نی مارش کے مطابق یہ میرا ذاتی فیصلہ ہے اور کرکٹ آسٹریلیا میں سے کسی نے بھی مجھ پر دبائو نہیں ڈالا۔

انہوں نے کہا کہ اب یہ نئی سوچ رکھنے والے تازہ دم افراد کو آگے لانے کا وقت ہے۔ میں نے ہمیشہ آسٹریلین کرکٹ کے بہترین مفاد میں دل کی گہرائیوں سے کام کیا اور یہی وجہ ہے کہ میں نے یہ فیصلہ کیا۔ البتہ گذشتہ 15 برس سے کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو کے طور پر خدمات انجام دینے والے جیمز سدرلینڈ نے مستعفی ہونے سے انکار کردیا ہے۔انہوںنے کہاکہ اگر کرکٹ آسٹریلیا کا گورننگ بورڈ چاہے تو مجھے فارغ کرنے کا فیصلہ کرسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :