اسلام آباد اے ڈویژن فٹ بال لیگ پرسوں شروع ہوگی

لیگ کے ہر ہفتہ اور اتوار کو دو، دو میچز ٹی اینڈ ٹی گرائونڈ جی ایٹ فور اور پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہونگے

جمعرات 17 نومبر 2016 12:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اسلام آباد اے ڈویژن فٹ بال ہفتہ سے شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کی مقابلہ جات کمیٹی کے چیئرمین محمد زمان کے مطابق لیگ میں اسلام آباد کی بہترین 20 ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میںمہران کلب، غوری کلب، پاک سپورٹنگ کلب، ایورگرین کلب، ینگسٹر کلب، گروپ بی میں فالکن کلب، اکبر کلب، راوی کلب، فیڈرل کلب اور پونا کلب، گروپ سی میں اسلام آباد اکیڈمی کلب، الفیصل کلب، گنگال کلب، روور کلب، اسلام آباد کلب جبکہ گروپ ڈی میں ہما کلب، سی ڈی اے کلب، قائداعظم کلب، رمنا کلب اور القائم کلب شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر گروپ سے دو، دو ٹیموں کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ لیگ پی ایف ایف رولز کے مطابق کھیلی جائے گی۔ لیگ کے ہر ہفتہ اور اتوار کو دو، دو میچز ٹی اینڈ ٹی گرائونڈ جی ایٹ فور اور پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہونگی-

متعلقہ عنوان :