معروف چینلز نے پاکستان ، نیوزی لینڈکا پرانا میچ براہ راست قرار دیکر خبر چلا دی

جمعرات 17 نومبر 2016 12:31

معروف چینلز نے پاکستان ، نیوزی لینڈکا پرانا میچ براہ راست قرار دیکر ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17نومبر۔2016ء )ملک کے معروف چینلز نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان اور نیوزی لینڈکے مابین کھیلے گئے ایک پرانے میچ کو براہ راست قرار دیکر اس کی خبر بھی چلا دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ گزشتہ رات کرائسٹ چرچ میں بارش کے باعث وقت پر شروع نہ ہوسکا جس کے بعد سرکاری سپورٹس چینل نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ایک پرانے میچ کی جھلکیاں دکھا نا شروع کردیں ،حیرت انگیز طور پر سرکاری چینل سمیت دو مزید نجی ٹی وی چینلز نے کسی تحقیق کے مابین ان جھلکیوں کو براہ راست میچ سمجھ کر پاکستان کے ٹاس جیتنے کی پہلے بیٹنگ کرنے کی خبر چلا دی حالانکہ اس وقت کرائسٹ چرچ میں بارش زوروں پر تھی ۔

معروف چینلز نے پاکستان ، نیوزی لینڈکا پرانا میچ براہ راست قرار دیکر ..