ضلع کونسل ساہیوال کی مخصوص نشستو ں کے انتخابات میں ملک اقبال لنگڑیال گروپ نے شاندار کامیابی حاصل کرلی

جمعرات 17 نومبر 2016 12:47

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) ضلع کونسل ساہیوال کی مخصوص نشستو ں کے انتخابات میں ملک اقبال لنگڑیال گروپ نے شاندار کامیابی حاصل کرلی ہے،پریس ریلیز کے مطابق چیئرمین افتخار بشیرچیمہ کے الحاق سے یوتھ کی نشست پر لنگڑیال گروپ کے حمایت یافتہ علی رضا مردانہ،اقلیتی نشست پر ڈاکٹر مقصود عالم،خواتین کی نشست پر روبیہ حمید،نسرین اختر ،مسز اریبہ کوثر اور آثمہ مقصود کامیاب رہے،ٹیکنو کریٹ کی سیٹ جتوانے میں بھی لنگڑیال گروپ نے کلیدی کردار ادا کیا،سیاسی وسماجی شخصیات نے سابق صوبائی وزیر ملک اقبال احمد لنگڑیال کو اس نمایاں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

متعلقہ عنوان :