معاشرے کے رویوں کی نشاندہی کرنا لکھاری کی اہم ذمہ داری ہے‘ ڈرامہ نگار سیما غزل

جمعرات 17 نومبر 2016 12:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) معروف ڈرامہ نگار سیما غزل نے کہا ہے کہ معاشرے کے رویوں کی نشاندہی کرنا لکھاری کی اہم ذمہ داری ہے‘ڈرامہ کی کہانی پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سیما غزل نے کہا کہ میں نے اب تک جو بھی ڈرامے لکھے ہیں ان میں عوام کو ایک پیغام ضرور ملتا ہے اس لیے آپ اگر اپنے ڈراموں کے ذریعے عوام تک کوئی پیغام پہنچادیتے ہیں اور اس سے معاشرے پر کوئی اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں تو یہ ڈرامہ کی کہانی لکھنے والے کی کامیابی ہوتی ہے ،ڈرامہ نگار سیما غزل نے کہا کہ میں کسی بھی ڈرامہ کی کہانی لکھنے کے لیے کسی سے بھی کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی ہوں ،ڈرامہ فنکاروں کو بھی میرے لکھے ہوئی کردار ادا کرتے ہوئے خوشی ہوتی ہے کیونکہ میرے لکھے ہوئے کردار معاشرے کی جیتی جاگتی تصویر ہوتے ہیں۔