ترک صدرطیب اردوان نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات -باہمی دلچسپی کے امور اور پاک ترک تعاون کے علاوہ خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا
میاں محمد ندیم جمعرات 17 نومبر 2016 12:42
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 نومبر۔2016ء) ترک صدرطیب اردوان نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ترک صدررجب طیب اردوان وزیراعظم ہاوس میں پہنچے جہاں وزیر اعظم نواز شریف نے ان کا دروازے پر استقبال کیا۔پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے ترک صدر کو سلامی دی جس کے بعد انہوں نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔
استقبال کے بعد وزیراعظم نوازشریف اورترک صدرطیب اردوان کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات میں علاقائی وعالمی سطح سمیت دوطرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ون آن ون ملاقات کے بعد دونوں سربراہان کے درمیان وفود کی شکل میں مذاکرات ہوئے۔ترک صدر اور وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک ترک تعاون کے علاوہ خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.