ترکی کے صدر طیب اردوان آج لاہورآئیں گے- ایئر پورٹ سے آزادی چوک تک مال روڈ ٹریفک کے لیے بند

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 17 نومبر 2016 12:42

ترکی کے صدر طیب اردوان آج لاہورآئیں گے- ایئر پورٹ سے آزادی چوک تک مال ..

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 نومبر۔2016ء) ترکی کے صدر طیب اردوان آج لاہورآئیں گے، پنجاب حکومت نے دوست اسلامی برادرملک ترکی کے معزز مہمان کےاستقبال کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، شہر کی سڑکوں کو دلہن کی طرح سجا دیا گیاہے جبکہ ایئر پورٹ سے آزادی چوک تک مال روڈ سہ پہر3سے رات10بجے تک ٹریفک کے لیے بندکردی جائے گی۔

لاہور پولیس کنٹرول کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر ترک صدر وزیراعظم نوازشریف کی رہائش گاہ رائے ونڈ جاسکتے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک پولیس کا کینال روڈبندکرنے کے احکامات جاری کیئے گئے ہیں تاہم یہ احکامات فوری طور نافذالعمل نہیں ہیں ان پر عمل درآمد ترک صدر کے رائے ونڈکا دورہ طے ہونے کے بعد عمل درآمد کیا جائے گا-دوسری جانب معززمہمان کے اعزازمیں شاہی قلعہ کے تاریخی حضوری باغ میں عشائیہ دیاجائےگا، سیکیورٹی اقدامات کے تحت مال روڈ کوسہ پہر3سے رات10بجے تک عام ٹریفک کیلئے بند کر دیا جائےگا، جبکہ حج ٹرمینل، مال روڈ اورشاہی قلعہ کے اطراف میں تمام سرکاری اورنجی تعلیمی ادارے بھی دوپہر12بجے بندکر دیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب حکومت کا کہناہے کہ ترک صدر کی میزبانی حکومت اور عوام کیلئے اعزاز ہے، ٹریفک کی بندش کے باعث عوام کوہونے والی زحمت پرمعذرت خواہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :