قومی کرکٹر محمد حفیظ نے آسٹریلیا میں اپنے بائولنگ ایکشن کا بائیو مکینک ٹیسٹ دیدیا

جمعرات 17 نومبر 2016 13:01

قومی کرکٹر محمد حفیظ نے آسٹریلیا میں اپنے بائولنگ ایکشن کا بائیو مکینک ..

ْ برسبین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) قومی کرکٹرمحمدحفیظ نے آسٹریلیا میں اپنے بائولنگ ایکشن کا بائیو مکینک ٹیسٹ دیدیاہے۔ محمدحفیظ سے مسلسل7سی8اوورزکرائے گئے۔ محمد حفیظ کے بالنگ ٹیسٹ کی رپورٹ2ہفتے میں پی سی بی کوموصول ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ نے بالنگ ایکشن کلئیر کروانے کیلیے برسبین کی لیب میں بالنگ ٹیسٹ دیا۔

اس بالنگ ٹیسٹ میں محمدحفیظ سے دوسراسمیت تمام گیندیں کرائی گئیں۔ذرائع کے مطابق محمدحفیظ سے مسلسل7سی8اوورزکرائے گئے۔ محمد حفیظ کے بالنگ ٹیسٹ کی رپورٹ2ہفتے میں پی سی بی کوموصول ہوگی۔ٹیسٹ کیلئے روانگی سے قبل محمد حفیظ پرامیدتھے کہ وہ کلئیر ہوجائیں گے۔ محمد حفیظ گذشتہ سال بولنگ ایکشن رپورٹ کیے جانے کے بعد چنئی میں بائیومکینک ٹیسٹ کلیئر نہیں کرسکے تھے، آئی سی سی کی جانب سے ان کی بولنگ پر12ماہ کیلیے پابندی عائد کردی گئی تھی، یہ مدت رواں سال جولائی میں ختم ہوگئی تاہم فٹنس مسائل کے باعث وہ ٹیسٹ کیلیے تیارنہیں تھے۔

(جاری ہے)

دورئہ انگلینڈ میں بیٹنگ فارم روٹھی رہی،انجری کا بھی شکار ہوئے اور 24ستمبر کو ساتھمپٹن میں کھیلے گئے پہلے میچ کے بعد وطن واپس آگئے،فٹنس بحال ہونے پر انھیں ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں بطور بیٹسمین شامل کرنے سے بھی گریز کیا گیا،اس دوران محمد حفیظ کو بولنگ ایکشن کی اصلاح کیلیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کام کرنے کا موقع مل گیا۔اس سے قبل دورئہ انگلینڈ میں چند روز کیلیے سابق انگلش کوچ اوربائیومکینسٹ کارل کروکی خدمات بھی حاصل کی گئی تھیں ۔