کامیاب ٹیسٹ کپتان، مصباح الحق اور الیسٹر کک میں دوڑ شروع

دونوں کپتان ابتک سب سے زیادہ 24،24مرتبہ اپنی ٹیم کو پانچ روزہ کرکٹ میں کامیابیوں سے ہمکنار کرچکے

جمعرات 17 نومبر 2016 13:01

کرائسٹ چرچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) دنیا کے کامیاب ترین ٹیسٹ کپتان کیلیے مصباح الحق اور الیسٹر کک میں دوڑ شروع ہوگئی، دونوں اب تک سب سے زیادہ 24، 24 مرتبہ اپنی ٹیم کو پانچ روزہ کرکٹ میں کامیابیوں سے ہمکنار کرچکے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق موجود ٹیسٹ کپتانوں میں مصباح الحق اور انگلینڈ کے الیسٹرکک انتہائی کامیاب ہیں، دونوں ہی اپنی ٹیموں کو 24، 24 میچز میں فتوحات سے ہمکنار کرچکے اور اب ایک دوسرے سے آگے نکلنے کیلئے کوشاں ہیں، جہاں پاکستان نے کرائسٹ چرچ میں نیوزی لینڈ سے پہلے ٹیسٹ کا آغاز کیا وہیں بھارت میں انگلینڈ بھی دوسرا ٹیسٹ کھیل رہا ہے۔

جہاں مصباح آسٹریلیا کے بعد ریٹائرمنٹ کا ارادہ رکھتے ہیں وہیں الیسٹرکک بھی یہ عندیہ دے چکے ہیں کہ وہ جلد ہی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے الگ ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :