آسٹریلوی بیٹسمین ایڈم ووجز بائونسر لگنے سے شدید زخمی

جمعرات 17 نومبر 2016 13:02

آسٹریلوی بیٹسمین ایڈم ووجز بائونسر لگنے سے شدید زخمی

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء)آسٹریلوی بیٹسمین ایڈم ووگس شیفلڈشیلڈکے میچ میں بائونسرلگنے سے شدید زخمی ہوگئے جس کے بعد نہ صرف وہ میدان بلکہ میچ سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔میچ میں 24ویں اوورکی پہلی گیندپر انہیں بائونسر لگاجب تسمانیہ کے فاسٹ بولر کیمرون اسٹیون سن نے برق رفتار گیند کو کھیلنے حتی کہ اس سے خود کو بچانے میں ناکام رہے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد 37سالہ بلے باز ہاتھوں اور گھٹنوں کے بل بیٹھ گیاجس کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اس کی طرف لپکے۔کرکٹ آسٹریلیاکے اعلامئے کے مطابق ایڈم ووگس فوری طورپرجاری میچ سے باہر ہوگئے ہیں تاہم ان کے بارے میں صورتحال کے بارے اگلی اطلاع ڈاکٹرز ہی دے سکیں گے۔یہ رواں سال میں دوسرا موقع ہے جب ایڈم ووگس بدترین بائونسرکا نشانہ بنے ،اس سے قبل مئی میں کائونٹی کرکٹ میں مڈل سکس کیلئے فیلڈنگ کرتے ہوئے گیند ان کے سرپرجالگی تھی۔واضح رہے کہ نومبر2014 میں شیفلڈشیلڈکے میچ میں ہی فل ہیوزکو خطرناک بائونسر لگاتھا جس کے سبب ان کی موت واقع ہوگئی تھی۔