اے ٹی پی ٹینس ، اینڈی مرے اور واورینکا نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

جمعرات 17 نومبر 2016 13:02

اے ٹی پی ٹینس ، اینڈی مرے اور واورینکا نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ میں ہونے والے مقابلوں میں برطانیہ کے اینڈی مرے اور سوئٹزر لینڈ کے واورینکا نے اپنے اپنے میچز جیت لیے ہیں ۔ اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ کے اہم میچ میں برطانیہ کے عالمی نمبر ایک اینڈی مرے کا مقابلہ جاپان کے کائی نیشیکوری کیساتھ ہوا ۔ عالمی نمبر ون پلیئر پہلے سیٹ میں جاپانی حریف کیخلاف مشکل میں نظر آئے ۔

(جاری ہے)

انہیں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سات چھ سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تاہم انہوں نے اپنے تجربے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے زبردست کم بیک کیا اور اگلے دونوں سیٹ جیت کر کامیابی حاصل کر لی ۔ ایونٹ میں ہونے والے ایک اور میچ میں سوئٹزر لینڈ کے سٹین واورینکا اور کروشیا کے میرین چیلیک میں جوڑ پڑا ۔ سوئس پلیئر نے دلچسپ مقابلے کے بعد اپنے حریف کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی ۔ انہوں نے میچ میں سات چھ اور سات چھ سے کامیابی حاصل کر کے اگلے مرحلے میں جگہ بنائی ۔

متعلقہ عنوان :