ٹرمپ کی پالیسیوں سے نقصان پہنچا تو امریکا بھی محفوظ نہیں رہے گا ،ْسعودی عرب

جمعرات 17 نومبر 2016 13:18

ٹرمپ کی پالیسیوں سے نقصان پہنچا تو امریکا بھی محفوظ نہیں رہے گا ،ْسعودی ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) سعودی عرب نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر ٹرمپ کی پالیسیوں سے سعودی معیشت کو نقصان پہنچا تو امریکا بھی محفوظ نہیں رہے گا۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے وزیر برائے توانائی خالد الفالح نے کہا کہ امریکا آزاد مارکیٹس کا سب سے بڑا حامی ہے اور تیل کی خریداری کا سب سے زیادہ فائدہ بھی واشنگٹن نے اٹھایا جس سے امریکا میں ملازمتوں کے ہزاروں مواقع بھی پیدا ہوئے۔

انہوںنے کہا کہ اگر ٹرمپ نے اپنے انتخابی وعدوں کے مطابق سعودی عرب سے تیل کی درآمد پر پابندی لگائی تو امریکی معیشت پر بھی منفی اثر پڑے گا۔سعودی وزیر کے مطابق ہمیں موسمیاتی تبدیلیوں اور دنیا میں تیزی سے بڑھتی ہوئے ٹمپریچر کو قابو کرنے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے اور ایسی صورت حال میں ہم لوگوں کو غربت میں دھکیل پر ان کی مشکلات میں اضافہ نہیں کر سکتے۔