شام ،ْ بچوں کے ہسپتال پر فضائی بمباری سے 5 بچوں سمیت 32افراد ہلاک ،ْمتعدد زخمی

طیاروں کی بمباری سے ہسپتال پوری طرح تباہ ،ْکئی افراد نے تہہ خانے میں پناہ لی حملے میں میزائل اور بیرل بم برسائے گئے ،ْ توپ خانے کی مدد سے بھی متعدد علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ،ْ سیرئین آبررویٹری

جمعرات 17 نومبر 2016 13:18

شام ،ْ بچوں کے ہسپتال پر فضائی بمباری سے 5 بچوں سمیت 32افراد ہلاک ،ْمتعدد ..
دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) شام میں بچوں کے ہسپتال پر فضائی بمباری سے 5 بچوں سمیت 32افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق شام کے شہر حلب میں سرکاری اور روسی طیاروں نے باغیوں کے زیرقبضہ مشرقی علاقے میں واقع ایک ہسپتال ، بلڈ بینک اور ایمبولینس کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 5 بچوں سمیت 32افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حاتم نے بتایا کہ طیاروں کی بمباری سے ہسپتال پوری طرح تباہ ہوگیا ہے تاہم انہوں نے بمباری کے بعد بھی طیاروں کی مسلسل پروازوں اوردوبارہ حملے کے پیش نظر ہسپتال کے تہہ خانے میں پناہ لی ،ْحلب کے شہری دفاع اور شام میں انسانی حقوق کی تنظیم سیرئین آبررویٹری نے اسپتال پر بمباری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے میں میزائل اور بیرل بم برسائے گئے اور توپ خانے کی مدد سے بھی متعدد علاقوں کو نشانہ بنایا گیاانسانی حقوق کے کارکنوں نے بتایا کہ گذشتہ دو دنوں کے دوران حلب میں مارے جانے والے افراد کی تعداد 32 ہوگئی ہے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ شام میں گزشتہ 5 برس سے جاری لڑائی میں اب تک 2 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک اور تقریباً ایک کروڑ 20 لاکھ نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :