ائیر انڈیا کی پرواز میں مسافروں کے کھانے سے مردہ لال بیگ نکل آیا ،ْ مسافر آگ بگولہ

مسافروں نے لال بیگ کی تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی شرمناک اور غفلت پر مبنی واقعہ پیش آنے پر ایئر انڈیا نے معافی مانگ لی ،ْ تحقیقات کا آغاز

جمعرات 17 نومبر 2016 13:18

ائیر انڈیا کی پرواز میں مسافروں کے کھانے سے مردہ لال بیگ نکل آیا ،ْ ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) ایئر انڈیا کی پروا ز میں مسافر اس وقت آپے سے باہر ہو گیا جب اس کے کھانے سے مردہ لال بیگ نکل آیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت سے شکاگو جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز میں ایک مسافرکو کھانا دیا گیا جس میں سے مردہ لال بیگ برآمد ہو ا جس پر مسافر نے عملے کو طلب کر کے خوب دل کی بھڑاس نکالی اور لال بیگ کی تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی ۔

مسافر نے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے تبصرہ کیا کہ ’’اب ایئر انڈیا کی پرواز میںانسانوں کو کھانے کیلئے مردہ لال بیگ بھی پیش کیے جارہے ہیں ‘‘ دوسری جانب اس قسم کا شرمناک اور غفلت پر مبنی واقعہ پیش آنے پر ایئر انڈیا نے معافی مانگ لی ہے اور واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :