یورپی پارلیمانی وفد کا ترکی کا دورہ منسوخ

جمعرات 17 نومبر 2016 13:22

یورپی پارلیمانی وفد کا ترکی کا دورہ منسوخ
برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) یورپی پارلیمانی وفد کا ترکی کا مجوزہ دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ یورپی پارلمیان کے اسپیکر مارٹن شٴْلس کے مطابق یورپی وفد اٴْس وقت تک یہ دورہ نہیں کرے گا، جب تک انقرہ حکومت پارلیمان کے استحقاق کی عزت کرنا نہیں سیکھتی۔

(جاری ہے)

اس وفد میں یورپی پارلیمان کی خارجہ امور کی کمیٹی کے سربراہ اًیلمار بروک اور ترک امور کی ماہر سیاستدان کاٹی پِیری بھی شامل تھیں۔ پِیری کی جانب سے تنقید پر ترک حکومت نے ان کے ترکی میں داخلے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ شٴْلس کے مطابق یہ دونوں رہنما یورپی پارلیمان کے ارکان ہیں اور انقرہ حکومت اپنی مرضی سے اپنے لیے مذاکراتی وفد کا انتخابات نہیں کر سکتی۔

متعلقہ عنوان :