عراق میں اہم ہوائی اڈے کو داعش کے قبضے سے چھڑا لیا گیا

جمعرات 17 نومبر 2016 13:22

عراق میں اہم ہوائی اڈے کو داعش کے قبضے سے چھڑا لیا گیا
بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) شمالی عراقی شہر تلعفر کے ہوائی اڈے پرداعش کا قبضہ ختم کرا دیا گیا ہے۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق تلعفر میں یہ کارروائی حکومت کی حمایت یافتہ ایک شیعہ جنگجو تنظیم نے کی۔

(جاری ہے)

کہا گیا ہے کہ یہ ہوائی اڈہ داعش کو کمک پہنچانے کے لیے استعمال ہوتا تھا اور اس راستے کے بند ہو جانے سے اب موصل میں لڑنے والے اس تنظیم کے دہشت گردوں کو مزید کوئی عسکری ساز و سامان نہیں پہنچ سکے گا۔ عراقی فوج اور اس کے حمایت یافتہ دستے گزشتہ ایک ماہ کے دوران پیش قدمی کرتے ہوئے موصل کے قریب تر پہنچتے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :