برسلز میں وسطی افریقی جمہوریہ کے لیے امدادی اجلاس

جمعرات 17 نومبر 2016 13:22

برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں جمعرات کو وسطی افریقی جمہوریہ کے لیے ایک بین الاقوامی امدادی اجلاس ہو ا ۔

(جاری ہے)

وسطی افریقی جمہوریہ کے صدر فاؤسٹِن توآدیرا کے مطابق ملکی تعمیر نو اور دیرپا ترقی کے لیے ان کی حکومت کو تقریباً پانچ ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔ یہ ملک 2013ء میں اس وقت سے بدامنی کا شکار ہے، جب سیلیکا باغیوں نے صدر فرانسو بوزیزی کی معزولی کے بعد اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا۔ اس دوران ہونے والی خونریزی میں ہزاروں افراد کو قتل کیا جا چکا ہے۔