فہد ملک قتل کیس، ملزم ہاشم کا چالان جلد پیش کرنے کی ہدایت

عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی

جمعرات 17 نومبر 2016 13:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے فہد ملک قتل کیس میں پہلے ملزم راجہ ارشد کی 23 اے کی درخواست سننے کا فیصلہ کیا ، پولیس نے ملزم ہاشم کا چالان بھی جلد پیش کرنے کی ہدایت کر دی ، عدالت نے تمام ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 25 نومبر تک توسیع بھی کر دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی نے فہد ملک قتل کیس کی سماعت کی ، ملزم نعمان کھوکھر ، راجہ ارشد اور ہاشم خان کوجوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر سخت سیکیورٹی میں کمرہ عدالت لایا گیا۔

(جاری ہے)

جج نے استفسار کیا کہ کیا ملزم نعمان کھوکھر اور راجہ ارشد کا چالان آ چکا ہے ، ہاشم خان کا چالان اب تک کیوں جمع نہیں کروایا گیا اور کیا چالان کی کاپی ملزم نعمان کھوکھر اور راجہ ارشد کو فراہم کی گئی ، وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہاشم خان کا چالان جمع کروانے کے بعد کاپی فراہم کی جائے گی ، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزم راجہ ارشد کی جانب سے 23 اے کی درخواست دی گئی ، پہلے 23 اے کی درخواست پر دلائل ہوں گے بعد میں دوسری کارروائی پر سماعت ہو گی ، عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :