شاہرات پر ٹریفک حادثات کا شکار ہونے والے افراد کا عالمی دن 22نومبرکو منایا جائیگا

جمعرات 17 نومبر 2016 13:39

فیصل آباد۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) فیصل آبا د سمیت ملک بھر میں شاہرات پر ٹریفک حادثات کا شکار ہونے والے افراد کا عالمی دن 22نومبر بروزمنگل کو بھر پور طریقے سے منایا جائیگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرٹریفک پولیس پنجاب ، سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد ، روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی، سٹیزن پولیس لائژان کمیٹی، پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس، نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس ، ڈرائیونگ سکولز ایسوسی ایشن فیصل آباد، مختلف این جی اوز ، ریسکیو 1122اور بعض دیگر اداروں کے اشتراک سے مختلف مقامات پر کانفرنسز ، سیمینارز، واکس ، مذاکروں ، مباحثوں اور دیگر پروگرامات کا بھی انعقادکیا جائیگا جس سے ٹریفک پولیس کے حکام اور دیگر مقررین خطاب کریں گے۔

اس دن کے سلسلہ میں الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرامات نشر کرے گا جبکہ پرنٹ میڈیا میں بھی موقع کی مناسبت سے خاص مضامین شائع کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :