پاکستان دنیابھر میں گندم پیداکرنے والے ممالک میں ساتویں نمبر پرآگیا

جمعرات 17 نومبر 2016 13:39

فیصل آباد۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) پاکستان دنیابھر میں گندم پیداکرنے والے ممالک میں ساتویں ، کپاس میں چوتھے ، چینی میں چھٹے ، چاول میں تیرہویں اور مکئی میں بیسویں نمبر پرآگیاہے تاہم اگر کاشتکار ماہرین زراعت کے مشوروں پر عمل کرتے ہوئے جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں تو یہ رینکنگ مزید بہتر بنائی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے بتایا کہ مقامی زرعی تحقیقاتی ادارہ ملک کا سب سے بڑا تحقیقی مرکز ہے جس کی مختلف فصلوں کی وضع کردہ نئی اقسام سے گندم ، کپاس، دھان اورکماد وغیرہ کی فی ایکڑ پیداوار میںنمایا ں اضافہ ہوا ہے۔ انہوںنے بتایاکہ مذکورہ ادارہ کے زرعی سائنسدانوں کی تحقیقاتی کاوشوں کے نتیجہ میں پاکستان کپاس ، چاول ، چینی ، سبزیوں ، آم او ر کنو وغیرہ کی برآمدات کے قابل ہوا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ زرعی خود کفالت اور ملکی معیشت کے استحکام کا دارومدار زراعت کے شعبہ کی کارکردگی پر منحصر ہے جس کیلئے پنجاب حکومت نے زرعی تحقیق کے فروغ کیلئے فنڈز میں 2سو گنا اضافہ کیا ہے جس سے مختلف فصلوں کی نئی اقسام متعارف کرائی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :