صوبہ بھر کے کاشتکاروں کو سمارٹ فون کے ذریعے زرعی معلومات کی فراہمی کاآغاز کردیا گیا

جمعرات 17 نومبر 2016 13:39

ْ فیصل آباد۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء)محکمہ زراعت کی جانب سے صوبہ بھر کے کاشتکاروں کو سمارٹ فون کے ذریعے زرعی معلومات کی فراہمی کاآغاز کردیا گیاہے جبکہ مذکورہ سروس کے تحت سمارٹ فون کے ذریعے کسانوں کو جدید زرعی معلومات ، حکومتی ترغیبات اور زرعی ویڈیوز کے ذریعے جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے آگاہی فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت فیصل آبادکے ذرائع نے بتایاکہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں محکمہ زراعت نے ایسے کسانوں ، کاشتکاروں ،زمینداروں کا ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کیاہے جو سمارٹ فون استعمال کررہے ہیں تاکہ ان کو جدید زرعی معلومات اور حکومتی ترغیبات سے روشناس کرانے کے علاوہ زرعی ویڈیوز کے ذریعے آگاہی فراہم کی جاسکے۔ انہوںنے کہاکہ ایسے تمام کاشتکار جو سمارٹ فون استعمال کررہے ہیں ان سے گزارش ہے کہ وہ اپنا سمارٹ فون نمبر ، نام ، پتہ ، علاقہ لکھ کر ایس ایم ایس ہیلپ لائن 0304-4000172 پر ارسال کردیں۔ انہوںنے بتایاکہ مذکورہ معلومات ای میل [email protected] پر بھی فراہم کی جاسکتی ہیں ۔