انگلش بلے باز جو روٹ کے ٹیسٹ کیریئر کے 50 ٹیسٹ مکمل

جمعرات 17 نومبر 2016 13:43

ویشاکا پٹنم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) سٹار انگلش بلے باز جوروٹ نے بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت کے ساتھ ہی کیریئر کے 50 ٹیسٹ میچ مکمل کرلیے۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کے جو روٹ نے یہ اعزاز بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ مین شرکت کرکے حاصل کیا۔ جو روٹ نے 2012ء میں ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اس وقت ان کا شمار دنیا کے منجھے ہوئے بلے بازوں میں ہوتا ہے، جو روٹ اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 4231 رنز بنا چکے ہیں جس میں ان کی 11 شاندار سنچریاں اور 23 نصف سنچریاں شامل ہیں۔