ْمحکمہ انسداد دہشت گردی ملاکنڈ ریجن نے اسکولوں کو جلانے میں ملوث دہشت گرد کو گرفتار کرلیا

جمعرات 17 نومبر 2016 13:48

ْمحکمہ انسداد دہشت گردی ملاکنڈ ریجن نے اسکولوں کو جلانے میں ملوث دہشت ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) محکمہ انسداد دہشت گردی ملاکنڈ ریجن نے اسکولوں کو جلانے میں ملوث دہشت گرد کو گرفتار کرلیاہے،سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد علی محمد کو مینگورہ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملزم نے دو ہزار آٹھ میں ساتھیوں سے مل کر دارمئی کالاکوٹ کے علاقے میں تین گرلز اسکولوں کو جلایا تھا۔ گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :