سیلفی اموات میں بھارت دنیا میں پہلے نمبر پر آگیا

گزشتہ 2سالوں میں دنیا بھر میں سیلفی لیتے ہوئے 127افراد ہلاک ہوئے ، صرف بھارت میں 76سیلفی اموات ہوئیں ، پاکستان میں9، امریکا میں8 اور روس میں 6 سیلفی اموات ہوئیں،امریکی اور بھارتی انسٹیٹیوٹ کی مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ

جمعرات 17 نومبر 2016 13:48

سیلفی اموات میں بھارت دنیا میں پہلے نمبر پر آگیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ سیلفی اموات میں بھارت دنیا میں پہلے نمبر پر آگیا ہے، پچھلے دو سالوں میں کسی بھی ملک کے مقابلے میں بھارت میں سب سے زیادہ سیلفی لیتے ہوئے اموات ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

امریکا اور بھارتی انسٹیٹیوٹ کی مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ میں مائیسیلف اور مائیکِل فی کے مطابق مارچ 2014 سے ستمبر 2016 تک پوری دنیا میں سیلفی لینے کے دوران ہونے والی اموات کی تعداد 127تھی جن میں سے صرف بھارت میں ہی 76سیلفی اموات ہوئیں جبکہ ان2 سالوں میں پاکستان میں9، امریکا میں8 اور روس میں 6 سیلفی اموات ہوئیں۔