امریکہ کے مختلف شہروں میں ٹرمپ کے خلاف احتجاج جاری،طلباء کی تارکین وطن کے حق میں ریلیاں

جمعرات 17 نومبر 2016 13:48

امریکہ کے مختلف شہروں میں ٹرمپ کے خلاف احتجاج جاری،طلباء کی تارکین ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) امریکہ کے مختلف شہروں میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاج کاسلسلہ جاری ہے ،ملک بھر میں کالج اور اسکولوں کے طالب علموں نے تارکین وطن کے حق میں ریلیاں نکالیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابقنو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیاں امریکا میں بسنے والوں کیلئے ڈراونا خواب ثابت ہو رہی ہیں، امریکا بھر میں کالج اور اسکولوں کے طالب علموں نے تارکین وطن کے حق میں ریلیاں نکالیں۔

اسکولوں اور کالج کے طالب علموں نیانتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی تارکین وطن سے متعلق پالیسیوں سے طالب علموں اور ملازمین کو بچائیں ۔طالب علموں نے اس بات پر زور دیا کہ انتظامیہ انہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ طالب علموں کی معلومات کو امیگریشن یا کسٹم انفورسمنٹ ایجنٹس کے ساتھ تبادلہ نہ کرے ۔