برازیل میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں، متعدد افراد زخمی

پولیس کامظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال ، ربڑ کی گولیاں بھی برسائیں

جمعرات 17 نومبر 2016 13:52

برازیل میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں، متعدد افراد زخمی
ریو ڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں، پولیس کی جانب سے ربڑ بلٹ اور آنسو گیس کا استعمال کیا گیا جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریو ڈی جنیرو کی سڑکیں اس وقت میدان جنگ بن گئی جب مظاہرین نے ریاستی اسمبلی کی طرف جانے کے لیے رکاوٹیں عبور کرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا جبکہ ربڑ کی گولیاں بھی برسائیں۔جس سے متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے۔ ریو ڈی جنیرو کے شہری عوامی فنڈز میں کٹوتی کے مجوزہ بل کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :