داعش نے 300 سے زائدافرادکو قتل کر کے اجتماعی قبر میں دفن کر دیا

جمعرات 17 نومبر 2016 13:52

داعش نے 300 سے زائدافرادکو قتل کر کے اجتماعی قبر میں دفن کر دیا
بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) عراق کی شہر موصل کے جنوب میں داعش نے 300 سے زائد پولیس اور سرکاری اہلکاروں کو قتل کر کے اجتماعی قبر میں دفن کر دیا۔عراق میں انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر کام میں مصروف ہیومین رائٹس واچ کی طرف سے جمعرات کو اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہیومین رائٹس واچ کے مطابق موصل کے جنوب میں حمام العلیل میں داعش نے سفاکانہ اقدام کرتے ہوئے سے 300 سے زائد پولیس و سرکاری اہلکاروں کو تقریباً تین ہفتے قبل قتل کیا اور ان کو وہی ایک اجتماعی قبر میں دفن کر دیا۔

ان افراد کو 125اور 145کی تعداد میں مسلسل تین راتوں میں فائرنگ اور سر قلم کر کے ہلاک کیا گیا اور ان کی لاشیں ٹرکوں میں ڈال کر ایک جگہ لائیں اور دفن کی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق قتل کئے جانے والوں میں سابق پولیس اہلکار بھی شامل تھے جن کو آس پاس کے دیہاتوں سے ڈھونڈ کو نکالا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :