صنفی آگاہی مہم تمام اضلاع میں جاری ہے، خواتین کے تحفظ کیلئے تمام محکموں میں کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں،ترجمان محکمہ ترقی خواتین پنجاب

جمعرات 17 نومبر 2016 14:00

لاہور۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) محکمہ ترقی خواتین کی صنفی آگاہی مہم تمام اضلاع میں جاری ہے، خواتین کے تحفظ کے لئے تمام محکموں میں جینڈر کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں،یہ با ت محکمہ ترقی خواتین پنجاب کی ترجما ن نے بتا ئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتا یا کہ حکومت نے خواتین کے تحفظ اور معاشی ترقی کے لئے ویمن پیکج کے تحت عملی اقدامات کر تے ہو ئے خواتین کی ہراسمنٹ کے متعلق شکایت کے ازالے کے لئے خاتون صوبائی محتسب کا تقرر کیا ہے اورشکا یا ت کے لیے خواتین کی ٹال فری ہیلپ لائن1043 شروع کی ہے۔

انہوں نے بتا یا کہ صنفی آگاہی مہم میں خواتین کے ساتھ ساتھ مردوںکو بھی خواتین کے حقوق کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ اس وقت خواتین ملکی معاشی ترقی میں بطور سیا ستدان، ڈاکٹر،شعبہ تعلیم،قانون، دفاع اور دیگر شعبوں میں اہم کردار ادا کررہی ہیں اور ان کی بہتر کا ر کردگی کے لیے ان کے خلاف منفی صنفی متعصبانہ رویوںمیں تبدیلی ضروری ہے، ہمیںان رویوں میں تبدیلی لاکر خواتین کو ایک بہتر ماحول فراہم کرنا ہوگا-

متعلقہ عنوان :