غیر نصابی سرگرمیاں بچوں کی ذہنی صلاحیتیں اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، عارف لوہار

جمعرات 17 نومبر 2016 14:02

غیر نصابی سرگرمیاں بچوں کی ذہنی صلاحیتیں اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا ..
سرگودھا۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء)تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بچوں کی ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں تعلیمی اداروں میں مختلف تفریحی پروگرام بچوں کی ذہنی نشو ونما کیلئے انتہائی ضروری ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ملک کے نامور گلوکار عارف لوہار‘ نے نجی کالج میں منعقدہ کنسرٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ بچوں کے نظم و ضبط اور پرفارمنس پر کھل کر داد دینا اس بات کی دلیل ہے کہ بچوں کو تعلیم کیساتھ ساتھ تفریح پروگرام بھی مہیا کئے جانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بچوں پر جس طرح تعلیم کا بوجھ سوار ہے اس بوجھ کو کم کرنے کیلئے تفریح پروگرام اہم کردار ادا کرتے ہیں۔