چین کی انٹرنیٹ کمپنی ’’ٹین سینٹ‘‘ کے خالص منافع میں 43 فیصد اضافہ

جمعرات 17 نومبر 2016 14:02

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) چین کی سب سے بڑی انٹرنیٹ کمپنی ’’ٹین سینٹ‘‘ نے کہا ہے کہ رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران اس کے خالص منافع میں 43 فیصد اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

ٹین سینٹ کی جاری رپورٹ کے مطابق تیسری سہ ماہی کے دوران خالص منافع اضافے سے 10.6 ارب یوآن تک پہنچ گیا جس کی وجہ سمارٹ فون گیمز کی مقبولیت اور تشہیر میں اضافہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس عرصہ کے دوران آمدنی گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 52 فیصد اضافے سے 40.4 ارب یوآن رہی۔ ٹین سینٹ کے چئیرمین ما ہائو تنگ نے کہا ہے کہ آن لائن گیمز سے حاصل ہونے والی آمدنی 27 فیصد اضافے سے 18.2 ارب یوآن اور آن لائن تشہیر سے حاصل ہونے والی آمدنی 83 فیصد بہتری سے 4.4 ارب یوآن تک پہنچ گئی۔

متعلقہ عنوان :