پانامہ لیکس کیس کی سماعت ، سپریم کورٹ نے سماعت 29 نومبر تک ملتوی کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 نومبر 2016 13:51

پانامہ لیکس کیس کی سماعت ، سپریم کورٹ نے سماعت 29 نومبر تک ملتوی کر دی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17نومبر 2016ء) : پانامہ لیکس سے متعلق درخواستوں پر سپریم کورٹ میں سماعت جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی کی زیر صدارت 5 رُکنی بنچ پانامہ لیکس سے متعلق کیس کی سماعت کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دئے کہ جب تک تفصیل سے تحقیقات نہیں ہوتیں ہم کسی نتیجے پر نہیں پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا انکوائری کمیشن تمام شواہد کا جائزہ لے سکتا ہے۔ پانامہ لیکس کی آج ہونے والی سماعت میں پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان نے اپنے دلائل پیش کیے۔ سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس کی مزید سماعت کو 29 نومبر تک ملتوی کر دیا ہے۔