ناگا ساکی میں ٹریفک کے حادثہ میں 19 طلباء اور 2 گائیڈز زخمی ہو گئے

جمعرات 17 نومبر 2016 14:02

ناگا ساکی میں ٹریفک کے حادثہ میں 19 طلباء اور 2 گائیڈز زخمی ہو گئے
ناگا ساقی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) جاپانی جنوب مغربی شہر ناگا ساکی میں ٹریفک کے حادثہ میں 19 ایلیمنٹری طلباء اور 2 بس گائیڈز زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاپانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق یہ طلباء کوما موٹو نامی علاقہ کے ایلیمنٹری سکول میں چھٹی جماعت کے طالبعلم تھے اور حادثہ کے وقت یہ سکول کے فیلڈ وورک کے سلسلہ میں ناگا ساکی کی طرف سفر کر رہے تھے۔ سکول طلباء کی دو بسوں میں 80 م طلباء اور عملہ کے افراد سوار تھے کہ پہلے ایک بس نے آگے جانے والی کار کو عقب سے ٹکر ماری جس کے بعد دوسری بس بھی پہلی بس سے ٹکرائی ۔ ا س حادثہ کی وجوہات کا تعین کرنے کے لئے تحقیقات جاری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :